لڑکی کزن سے شادی کرنا چاہتی تھی ، رات کو بوتل میں کالا پتھر ملا دیا
غسل کے وقت زہر ثابت ،عورت ، کزن اور نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)بیوی نے مبینہ طورپر آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو بوتل میں زہر دے کر ہلاک کردیا۔ پرنٹنگ پریس کے مینجر محمد بلال اسلم کے بھائی ابرار اسلم کی شادی عرصہ دو سال قبل رحیم یار خان میں محمد اکمل کی بیٹی زیب اکمل سے ہوئی لیکن زیب اکمل کے تعلقات کزن احسان اجمل سے تھے جس پر دونوں نے مشاورت سے خاوند کو راستہ سے ہٹانے کا منصوبہ بنایااور 6جنوری کی رات کو کھانا کے بعد بوتل میں کالا پتھر زہریلی دوائی مکس کرکے دے دی جس سے ابرار اسلم کی حالت خراب ہوگئی جسے ہسپتال لایا گیا مگر دم توڑ گیا جب تدفین کی تو غسل کے وقت زہر ثابت ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے محمد بلال اسلم کی مدعیت میں مقدمہ مقتول کی بیوی زیب اکمل اس کے کزن احسان اور نامعلوم ملزم سمیت تین کے خلاف درج کرلیا۔