لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، بانی کی رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، بانی کی رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی کے وکیل عبداللطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر عمران خان کی طبی رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا

خط میں درخواست کی گئی کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے اور بانی پی ٹی آئی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ بانئ پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلِ خانہ اور عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، بیماری کے دوران انہیں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر طبی معائنہ ہوا لیکن اہلِ خانہ کو لاعلم رکھا گیا۔عبداللطیف کھوسہ نے واضح کیا کہ اہلِ خانہ و پارٹی قیادت کو معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ غلط ہے، اور خفیہ معائنے نے متعدد خدشات کو جنم دیا ہے، جس سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔