پنجاب کی جیلوں کو محفوظ تر بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کی ٹیم چین پہنچ گئی

چینی ماہرین سے ملاقات میں جیلوں کیلئے قابل استعمال آلات کی جانچ کی گئی
سیف جیل منصوبے کے تحت جیلوں میں 12 ہزار جدید کیمرے نصب ہوں گے
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کی جیلوں کو محفوظ تر بنانے کیلئے محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات کی ٹیم چین پہنچ گئی۔وفد میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈی آئی جی پریزن نوید اشرف، ڈپٹی سیکرٹری ہوم، پراجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز عباس، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر راجہ عمران اور سپرنٹنڈنٹ جیل سیدہ امبر نقوی شامل ہیں۔نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ماہرین کی ٹیم بھی وفد کے ہمراہ ہے۔ وفد نے چین میں ہانگژو، شنگھائی، گوانگژو اور شینزین میں جدید سکیورٹی آلات بنانے والی فیکٹریوں کا دورہ کیا۔چینی ماہرین سے ملاقات میں پنجاب کی جیلوں کیلئے موثر اور قابل استعمال آلات کی جانچ کی گئی۔ سیف جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی جیلوں میں 12 ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب ہوں گے