چیئرمین رولزکمیٹی جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیاتھا
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ جوڈیشل کمیشن کے قواعدوضوابط تیارکرنے اور ان کے حوالے سے تحریری سفارشات بھجوانے کے لیے ایک اور خط تحریرکریں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ یہ خط رواں ہفتے بھجوایاجائیگا،کوشش کی جائیگی کہ خط21دسمبرکوہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل ارسال کیاجاسکے۔ جسٹس جمال مندوخٰیل نے تجاویزبھجوانے کے لیے حوصلہ افزائی کی تھی اورخط میں اس بارے تذکرہ بھی کیاتھا،سپریم کورٹ کے جج اور چیئرمین رولزکمیٹی جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیاتھا۔