سی ٹی ڈی کا دائرہ قبائلی علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ

 کوہِ سلیمان اور راجن پور کے علاقوں میں سی ٹی ڈی دہشت گردی اور جرائم کی تحقیقات کرے گی
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے سی ٹی ڈی کا دائرہ کار بڑھا کر کوہِ سلیمان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سی ٹی ڈی دہشت گردی اور بڑے جرائم کی تحقیقات اور کارروائی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں یہ علاقے بارڈر ملٹری پولیس اور لیویز کے زیر انتظام تھے، لیکن قانونی توسیع سے سی ٹی ڈی کو مقدمات درج کرنے، تفتیش کرنے اور گرفتاریاں کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ نے بھی اس اقدام کو حتمی شکل دی۔ اس فیصلے سے قبائلی تحصیلوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ممکن ہو جائے گا اور آئندہ اجلاس میں کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔