کراچی(آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔مقامی مارکیٹوں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 3لاکھ 57ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے گھٹ کر 3لاکھ 06ہزار 155روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 072روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 491روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔