گگومنڈی( خصوصی رپورٹ) کارسوارخاتون ڈکیت نے ساتھیوں سمیت لوٹ مار کر لی۔نواحی گائوں223۔ای بی کی 2خواتین کوکارمیں اغوا کرکے ویرانے میں لے جاکرنقدی اورزیوارت چھین لئے۔تفصیل کے مطابق نواحی گائوں223۔ای بی کی رہائشی لطیفاں بیگم اپنی بہوشاہدہ پروین کے ساتھ اڈاکوارٹرپرگائوں جانے کے لئے سواری کے انتظارمیں کھڑی تھیں کہ نامعلوم خاتون نے کہاکہ میں نے بھی 223۔ای بی جاناہے ،میرے ساتھ کارمیں بیٹھ جائیں اوردونوں ساس بہوکوکارمیں سوارکرکے چک نمبر227۔ای بی کے نزدیک ویرانے میں لے جاکردوساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پران سے نقدی10ہزارروپے اورڈیڑھ تولے طلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے۔ادھر گزشتہ شب نامعلوم چورچک نمبر271۔ای بی کے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کے تالے توڑکرایل ای ڈی اورقیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔چک نمبر365۔ای بی میں زمیندارمحمدایوب کے رقبہ پربنے مکان کے تالے توڑکرہزاروں روپے مالیتی کھادیں اوردیگرسامان چوری کرلیا گیا جبکہ چک نمبر247۔ای بی کے محمداشرف کی دکان سے 35ہزارمالیتی کباڑکاسامان چوری ہو گیا۔