ایڈیشنل سیشن جج کا جیلوں کا دورہ ،40قیدیوں کی رہائی کے احکامات

 سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر  نے استقبال کیا  ، قیدیوں کو فراہم کھانے کا معیار چیک کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے شہر کی دونوں جیلوں کا دورہ کیامعمولی جرائم میں ملوث ایک خاتون سمیت 48قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے معززجج کاکوٹ لکھپت جیل میں سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر  نے استقبال کیا ترجمان جیل حکام کے مطابق رفاقت علی قمر  نے کوٹ لکھپت جیل سے 1خاتون اور7 مرد قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔معزز جج کا کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک نے دورہ کروایارفاقت علی قمر نے کیمپ جیل سے 40قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔دونوں جیلوں کی بیرکس۔ہسپتال کچن اورپی سی اوز کا دورہ کیادونوں جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والے کھانے کا معیار چیک کیاکم عمر  اور خواتین قیدیوں کی شکایات اور مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے