پیرا فورس کا تجربہ ناکام ، پیرا فورس لانچ ہونے کے باوجود نہ تو مہنگائی پر قابو پایا جا سکا اور نہ ہی تجاوزات کا خاتمہ ہو سکا
فیصل آباد (آن لائن ) حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا ، پیرا فورس کا تجربہ ناکام ، پیرا فورس لانچ ہونے کے باوجود نہ تو مہنگائی پر قابو پایا جا سکا اور نہ ہی تجاوزات کا خاتمہ ہو سکا۔ نئی فورس لگژری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے باعث سرکاری خزانے پر غیر ضروری بوجھ ثابت ہو رہی ہے شہر اور گردونواح میںآٹا،چینی، روٹی، گوشت ،دودھ سمیت بیکری اٹیمز مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ، سرکاری نرخ ناموں پر کوئی عملدرآمدہی نہیں جبکہ نڑوالہ روڈ،رضا آباد،غلام محمدآباد،لیاقت آباد،کوثر آباد، آٹھوں بازاروں سمیت گردونوا ح میںسرشام فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر10سے15فٹ قبضہ ہوجاتاہے،آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تجاوزات کا خاتمہ اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پیرا فورس لانچ کی گئی اور نئی فورس کیلئے لگژری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں فراہم کی گئیں اور سرکاری خزانے لاکھوں روپے بھی خرچ کئے گئے مگر نتیجہ صفر جمع صفر رہا اگر بات کی جائے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی یہاں پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز زبیر گیلانی کو ریجنل ہیڈ یا سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تعینات کیا گیا۔ اس فورس پر پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ افسروں کو لگژری گاڑیاں اور جوانوں کو مہنگے موٹر سائیکل فراہم کیے گئے ہیں۔ الگ ہیڈ کوارٹرز اور دفاتر کے لیے لاکھوں روپے مزید خرچ کیے گئے جبکہ لانچنگ تقریب پر بھی خطیر رقم لگائی گئی