آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں :ترک صدر

 جانتی ہوں، لیکن میں کسی کو بھی قتل کرنا نہیں چاہتی:اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا مسکرا کر جواب
 شرم الشیخ    (آئی این پی )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی  ، جس میں اردوان نے میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں۔غیرملکی میڈیاپورٹ  کے مطاقب یہ دلچسپ واقعہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں اردوان نے میلونی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا: آپ اچھی لگ رہی ہیں، لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا۔اس پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: میں جانتی ہوں، لیکن میں کسی کو بھی قتل کرنا نہیں چاہتی۔