سونا 3300روپے سستا ہوگیا

 کراچی  (آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔   پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں  ایک تولہ سونا 3300 روپے سستا ہو گیا،نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا 2829 روپے سستاہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 140 روپے کمی سے 5522 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر سستاہوکر 4174 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔