دو دن کے وقفے کے بعد سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا

کراچی (آئی این پی )دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی معمولی کمی  ہو گئی ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دودن کی تیزی کے بعدعالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونا پھرسستا ہوگیا ہے،24کیرٹ فی تولہ سونے کے دام1000روپے کم ہوکر434762روپے پر آگئے ہیں، اس کے علاوہ 10گرام سونے کی  قیمت 857روپے کمی سے372738روپے ہوگئی۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 81روپے بڑھ کر5434روپے ہوگئی