سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنیوالاگرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد مان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم کی شناخت فاطمہ میموریل ہسپتال کے قریب کی گئی تھی ۔ملزم کی اسلحہ نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ملزم فیصل سے پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔