لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انسپکٹرز نے ملاقات کی۔ترجمان پولیس کے مطابق ملاقات کرنے والے انسپکٹرز نے آئی جی کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ آئی جی نے انسپکٹرز کو ان کی پروموشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر انے کی یقین دہانی کر ائی۔ آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو انسپکٹرز کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔