ٹرمپ نے "ایکسٹرنل ریونیو سروس" قائم کرنے کا اعلان کیا

ٹرمپ نے

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد امریکا کو واجب الادا رقم بیرونی ممالک سے جمع کرنا ہوگا۔

یہ ایجنسی "ایکسٹرنل ریونیو سروس" (ERS) کہلائے گی اور 20 جنوری 2025 کو قائم کی جائے گی۔ٹرمپ نے اس منصوبے کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی معیشت کے لیے اس تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک امریکی معیشت نے انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے ذریعے اپنے لوگوں پر ٹیکس لگانے کا نظام استعمال کیا تھا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے تجارتی معاہدے کمزور تھے جس کی وجہ سے دنیا کو ترقی اور خوشحالی ملی تھی، لیکن اب اس صورتحال میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

"ایکسٹرنل ریونیو سروس" کے قیام کا مقصد امریکا کے بیرونی تجارتی ذرائع سے حاصل ہونے والے محصولات، ٹیرف اور ڈیوٹیز کو اکٹھا کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس ایجنسی کے ذریعے امریکا ان لوگوں سے پیسے وصول کرے گا جو تجارت کے ذریعے امریکا سے پیسہ کماتے ہیں۔اس ایجنسی کے قیام کا مقصد امریکی معیشت کی مستحکم کرنے اور ملک کی مالی خودمختاری کو بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔