تصاویر وائرل ، اے ایس آئی جمشید اور کانسٹیبل غلام فرید کا حملے میں ملوث دہشتگرد سے رابطے کا انکشاف
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پولیس پر ٹارگٹڈ حملے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے رابطے کے شبہ میں دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے اہلکاروں میں اے ایس آئی جمشید اور کانسٹیبل غلام فرید شامل ہیں، اے ایس آئی جمشید اور دہشتگرد ریحان بٹ کی سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں دونوں اہلکاروں کے حملے میں ملوث دہشتگرد سے رابطے کا انکشاف ہوا ہیدونوں پولیس اہلکاروں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔