برطانوی خاتون کا پولیس سے اظہار تشکر

لاہور(کرائم رپورٹر) لندن سے آئی "کرسٹینا" بھی فرینڈلی پٹرول یونٹ کی فین نکلی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق مس کرسٹینا ٹورسٹ ہیں، لاہور شاہی قلعہ دیکھنے کے لئے آئی تھیں جہاں سیر و تفریح کے دوران اپنے ٹورسٹ گائیڈ سے الگ ہو گئیں ۔ برٹش خاتون نے موقع پر موجود فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیم کو معاملہ سے آگاہ کیا،پٹرولنگ یونٹ نے خاتون کی ٹیم و ٹورسٹ گائیڈ کو گریٹر اقبال پارک سے ڈھونڈ نکالا،اپنی ٹیم ملنے پر کرسٹینا و ٹورسٹ گائیڈ انجم بٹ نے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔