آپریشن کیخلاف لاہور بار کی ہڑتال ، احتجاجی مظاہرہ

وکلا کا پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد، سیکرٹریٹ تا پی ایم جی چوک ٹریفک بند 
ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے:وکلا کا حکومت سے مطالبہ 
 لاہور(کرائم  رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن نے مرید کے میں پولیس آپریشن کے خلاف ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کردی، پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے باعث ملزموں کو پیش نہیں کیا گیا،وکلا نیایوان عدل کے باہر احتجاج کیا اور پولیس پر مبینہ تشدد کیا،وکلا نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی گالیاں دیں اور سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک ٹریفک بند کردی ،وکلا نے حکومت مخالف نعرے بازی کی، وکلا ء نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ، زخمیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ، شہید ہونے والے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔