پی ٹی آئی سپین کے عہدیداروں ،ورکرز ،خواتین ،بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی
بارسلونا(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر سپین میں کارکنوں نے سیاحتی مرکزی شہربارسلونا رامبلہ روال پر احتجاج مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سپین کے عہدیداروں ،ورکرز ،خواتین ،بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی ،سابق صدر محمد شہباز ملک ،سابق صدر شہزاد اصغر بھٹی ، ڈاکٹر ہما جمشید ،سیدگوہر بخاری ،سید ذولقرنین شاہ ،چوہدری سلطان رانجھا ، طاہر رفیع،پروفیسر مشتاق،سید فخر عباس اور دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر آئینی ، بے بنیاد اور جعلی مقدموں سے رہا ئی نہیں ملتی عمران خان کے چاہنے والے اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے