نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے شہر سورت میں 66 سالہ خاتون کی پلکوں سے 250 جوئیں اور ان جوں کے 85 انڈے نکال دئیے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طب کی دنیا کا یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گیتابین نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ گیتابین گزشتہ 2 ماہ سے آنکھوں میں شدید خارش اور جلن سے پریشان تھیں حتی کہ تکلیف کے سبب سو بھی نہیں پارہی تھیں، کئی ڈاکٹروں کو دکھانے کے باوجود جب ان کی تکلیف کم نہ ہوسکی تو سورت کے مقامی اسپتال میں بلآخر ان کے مرض کی تصدیق ہوگئی۔