رشوت خورپولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو ڈیوٹی آفیسر سب انسپکٹر اور متعلقہ اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیاایس پی سول۔لائنز چوہدری اثر علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ احتساب کے پیش نظر ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ترجمان پولیس کے مطابق گڑھی شاہو ملازمین نے ناکہ پر رکشہ سوار کو روکا اور بطور رشوت 1 ہزار لیاایس پی سول لائنز نے موقعہ پر تینوں ملازمین کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیاملازمین کے خلاف ڈی ایس پی گجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کی خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لاء جائے گی۔رشوت ستانی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی فرائض کی ادائیگی میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔