سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق سہولت اکاؤنٹ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرتا ہے، جس کے تحت سرمایہ کار ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں، تاہم ہر بروکر کے ساتھ صرف ایک سہولت اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔یہ سہولت صرف شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن دستیاب ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو مزید آسانی حاصل ہوگی۔ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کے سب اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار ہے، جبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے۔کمیشن نے سرمایہ کاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مجاز غیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں اور نوجوان اس سہولت کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں شمولیت اختیار کریں۔