پنجاب میں معاشی ترقی کے لیے 1 کھرب 22 ارب روپے کا منصوبہ

پنجاب میں معاشی ترقی کے لیے 1 کھرب 22 ارب روپے کا منصوبہ

پنجاب حکومت نے صوبے کی معاشی ترقی اور بحالی کے لیے 1 کھرب 22 ارب روپے کے جامع منصوبے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی ماہرین اور محکمہ خزانہ کے حکام نے اس منصوبے کی رپورٹ حکومت کو پیش کی ہے، جس میں صوبے کے گروتھ ماڈل میں بڑی ساختی تبدیلیوں کی تجویز شامل ہے۔

منصوبے کے اہم نکات میں شامل ہیں:

صنعتی سپر کلسٹرز کے قیام پر 20 ارب روپے
جنوبی پنجاب کے صنعتی ترقیاتی منصوبے پر 25 ارب روپے
موجودہ صنعتی کلسٹرز کی برآمدی بنیادوں پر اپ گریڈنگ
زرعی پیداوار اور سمارٹ فارمنگ کے فروغ کے لیے 25 ارب روپے
انسانی وسائل اور اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے 10 ارب روپے
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز پر 10 ارب روپے
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ڈیٹا سینٹرز اور آئی ٹی سہولیات کے لیے 30 ارب روپے
بجلی اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے 30 ارب روپے
ایگری پروسیسنگ صنعت کے قیام کے لیے 20 ارب روپے
پنجاب انفراسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کے لیے 300 ارب روپے
طویل المدتی سرمایہ کاری و اسپیشل سیونگ کے لیے 700 ارب روپے
منصوبے کا مقصد صوبے میں صنعت، زراعت، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ترقی کو یقینی بنانا اور پنجاب کو معاشی طور پر مستحکم اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔