عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں شدید اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں شدید اضافہ

خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی خام تیل کی قیمتوں پر بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔

حالیہ صورتحال کے پیشِ نظر برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 103.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی دوران امریکی خام تیل WTI کی قیمت میں بھی 3.71 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ تقریباً 99 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں ایک دن میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ اسی طرح WTI کی قیمت بھی 96.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی توانائی منڈی دباؤ کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں عالمی منڈی میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔