اسلام آباد(آن لائن)نیب ترامیم کے حوالے سے کیس کی اہم ترین سماعت سپریم کورٹ آج کرے گی۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے زیرالتوا اپیلیں آئینی عدالت منتقل کرنے کی استدعا کردی،وفاقی حکومت کی جانب سے کیس میں جواب جمع کرادیا گیا۔