مدرسہ میں 12 طلبہ کی خوراک سے طبیعت خراب، تحقیقات کا حکم

 بصیرپور (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے بائی پاس پر واقع دینی مدرسہ میں مقیم 12 کمسن طلبہ کے ہرخورانی کا شکار ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔منتظم کے مطابق مدرسہ کے باورچی نے شام کو آلومٹر کا سالن تیار کیا تھا، جس کے کھانے سے 12 طلبہ کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بچوں کو فوری طور پر مریم نواز ہیلتھ کلینک اربن پہنچایا گیا، جہاں سی ای او ڈاکٹر عبداللہ فیصل کی زیر نگرانی علاج معالجہ کے بعد 11 بچوں آفتاب، جمیل، اسداللہ، سلیمان، عبدل ودود، عاطف، علی نادر، بلال، عمر، احسن اور اویس کی حالت سنبھل گئی اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔جبکہ ایک بچے دائود محمد کو دیپالپور ہسپتال ریفر کیا گیا۔