سفارش کر انے پر وارڈنز کو مناواں لائنز بھجوادیا جائے گا، وائرلیس پیغام کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرسفارشی وارڈنزسیتنگ آ گئے چیف ٹریفک آفیسر نے تبادلے کے لئے سفارش کرانے والے وارڈنز کو معطل کرنے کافیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی او اطہر وحیدنے تبادلے کے لئے سفارش کرانے پر وارڈن کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ سی ٹی او نے کہا تبادلے کے لئے سفارش کر انے والا وارڈن خودکومعطل سمجھے، سفارش کر انے پر وارڈنز کو مناواں لائنز بھجوادیا جائے گا،سینئرٹریفک وارڈنز، ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس کو وائرلیس میسج کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔