فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالا جائے : شہزادہ خالد بن بندر

میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہو گی‘فلسطینیوں کووہیں رہنا چاہیے
لندن (آئی این پی )  برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں  مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالا جائے۔غیرملکی خبررسماںادارے  کے مطابق شہزادہ خالد بن بندر نے کہا ہے کہ  سعودی حکومت کا موقف ہے کہ غزہ میں ریویرا بنانے کا خیر مقدم کرے گا۔انہوں نے کہا ہے میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہو گی، ریویرا منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر بنایا جائے، فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کے ساتھ ریویرا قبول نہیں۔