لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز کیساتھ ہی سابق کرکٹرز اور شوبز ستارے اپنی اپنی فرنچائز اور اسٹارز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اوپنر احمد شہزاد، فواد عالم اور اداکارہ عمارہ چوہدری شرکت کی، جہاں میزبان نے انکے ساتھ مزاحیہ سوالات کیے اور کھلاڑیوں نے اپنے تبصرے پیش کیے۔پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی کرکٹر کا رشتہ ا? جائے تو کس کو ہاں کہیں گی؟ اسکے لیے انہوں نے 4 آپشنز بھی پیش کیے۔ عمارہ چوہدری کو 4 آپشنز میں بابراعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان کے نام شامل تھے، جس میں سے اداکارہ کو کسی ایک کرکٹر کا انتخاب کرنا تھا۔ انہوں نے آپشنز میں سے بابراعظم کا انتخاب کیا اور رشتہ آنے پر شادی کی حامی بھری۔