گوٹ گوٹ نے آسٹریلیا کی قومی چیمپئن شپ میں 200 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا انڈر-20 ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
سڈنی میں ہونے والے مقابلے میں 18 سالہ اسپرنٹر نے 19.67 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے قانونی طور پر 20 سیکنڈ کی حد کو عبور کیا، اس سے قبل ان کا 19.84 سیکنڈ کا وقت ہوا کی مدد کے باعث تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔اس کارکردگی کے ساتھ گوٹ گوٹ نے کم عمری میں ہی اس سطح پر تاریخی وقت ریکارڈ کر کے کھیلوں کی دنیا میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ ان کی اس دوڑ کو سال کا تیز ترین نوجوان وقت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل 2004 میں نے 17 سال کی عمر میں 19.93 سیکنڈ کا وقت بنایا تھا، تاہم گوٹ گوٹ نے اس نوجوان سطح کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔اگرچہ مجموعی انڈر-20 عالمی سطح پر امریکی رنر ایریون نائٹن کا 19.49 سیکنڈ کا وقت اب بھی تیز ترین مانا جاتا ہے، لیکن گوٹ گوٹ کی یہ کارکردگی مستقبل کے بڑے ایتھلیٹ کے طور پر ان کے امکانات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔