موقع ملا تودوبارہ بھی ایران پر حملے کا فیصلہ کروں گا، جنگ کے نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثرات نہیں آئیں گے
ایران میں بعض لوگ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں، ایران کو امید ہے ڈیموکریٹس اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے دینگے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ بھی موقع ملا تو ایران پر حملے کا ہی فیصلہ کروں گا۔فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنگ کے نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثرات نہیں آئیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ میرے حامی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر مایوس نہیں، میرے حامیوں کو فخر ہے کہ ہم ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ایران میں بعض لوگ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں، ایران کو امید ہے کہ ڈیموکریٹس اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا میری اولین ترجیح ہے، ایران جنگ وسط مدتی انتخابات کے فورا بعد ختم ہو جائے گی