لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بھارتی ہمشکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ سارہ خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈ?رامہ سیریل ’شیر‘ میں ’ڈاکٹر فجر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دانش تیمور موجود ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر سارہ خان کی مشابہت رکھنے والی بھارتی لڑکی کی تصاویر گردش کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پریانکا شرما بھارتی ماڈل ہیں جسے دیکھ کر صارفین کو سارہ خان اور پریانکا کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔ایک صارف نے تصاویر دیکھ کر سارہ خان کو ٹیگ بھی کیا ہے۔دوسرے صارف نے لکھا کہ سارہ خان ہمیں آپ کی بہن مل گئی ہے۔ تیسرے صارف نے لکھا کہ یہ بھارت کی سارہ خان ہے۔