ماسکو(آئی این پی )روس نے اپنے لڑاکا طیارے مگ 31 کو چوری کرنے کے یوکرینی اور برطانوی منصوبے کو ناکام بنانے کا دعوی کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق روس کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ماسکو نے یوکرینی اور برطانوی سازش کے تحت اپنے لڑاکا طیارے مگ 31 کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ روس کی وفاقی سلامتی سروس (ایف ایس بی) نے سازش کو ناکام بنایا جس میں روسی پائلٹوں کو 3 ملین ڈالر کی پیشکش کر کے Kinzhal ہائپرسونک میزائل سے لیس مگ 31 کو چوری کرنے کا کہا گیا