روایتی گاڑیوں سے میڈیسن یا سیمپلز منتقلی میں ڈیڑ ھ سے 3 گھنٹے کا وقت لگتا ہے
تمام عازمین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہے، سعودی وزیر صحت
ریاض(آئی این پی )حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کیلئے ڈرون استعمال کیا جائے گا۔سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق روایتی گاڑیوں سے میڈیسن یا سیمپلز منتقلی میں ڈیڑ ھ سے 3 گھنٹے کا وقت لگتا ہے لہذا ڈرون کے ذریعے یہ دورانیہ 5 سے 10منٹ تک محدود ہوجائے گا۔سعودی وزیر صحت کا بتانا ہے کہ تمام عازمین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔وزیر صحت کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری خصوصی ہدایات کا مقصد عازمین کی صحت کا تحفظ اور انفیکشن کو پھیلنے سے روکنا ہوتا ہے، بعض ملکوں کے لئے مخصوص ویکسین ہیں جب کہ تمام عازمین کے لئیگردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہوتا ہے۔