35 گاڑیاں خریدنے کیلئے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ورکنگ شروع کر دی
لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی بکٹ کرینز خریدنے کی تیاری کرلی۔مجموعی طور پر 35 گاڑیاں خریدنے کیلئے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے کام شروع کیا ہے،بکٹ کرینز لائن سٹاف کی سہولت کے لئے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔مون سون سیزن کے دوران برقی لائنوں پر کام کرنے کیلئے کرینز کی خریداری ہو گی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق بکٹ کرینز کے ذریعے سٹاف کو کام کرنے میں آسانی ہو گی۔