پاکستان سمیت دنیا بھر میںمائوںکا عالمی دن منایا گیا

جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میںمائوںکا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی اتوار کو منایا گیااس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دیناہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کے دوران مقررین نے ماں کی شان اور عظمت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ماں کے عالمی دن کی ابتدا 8مئی1914ء میں اس وقت کے امریکی صدر ووڈ ولسن کے حکم پر ہوئی جنہیں اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت تھی اس وقت سے ماں کا یہ عالمی دن ہر برس ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں پورے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔