مسلح افراد سے طاقت کے ذریعے ہی بات کی جا سکتی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

مسلح افراد سے طاقت کے ذریعے ہی بات کی جا سکتی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جب کوئی شخص مسلح ہو کر بات کرے تو اس سے سیاسی بات چیت نہیں کی جا سکتی۔

 انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں سیاسی گفتگو کے لیے حالات سازگار نہیں ہوتے اور جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کر لیں، ڈائیلاگ ممکن نہیں ہو سکتے۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ سیاسی گروہوں میں جب انتشار آ جاتا ہے، تو وہ سیاست سے بہت دور چلے جاتے ہیں اور اس صورتحال میں بات چیت کا عمل مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں طاقت کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے تاکہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہو سکے اور پھر سیاسی بات چیت کی طرف بڑھا جا سکے۔اسپیکر نے واضح کیا کہ جب تک مسلح گروہ اپنے اسلحہ سے دستبردار نہیں ہوتے اور امن قائم نہیں ہوتا، تب تک سیاسی بات چیت شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔