ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)ٹینٹ لگاتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ مانگٹانوالہ روڈ پر بلاکی گاؤں میں ایک دربار پر ٹینٹ لگاتے ہوئے نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور 18 سالہ مبشر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمی نوجوان کو مزید علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔