چین میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

بیجنگ(آئی این پی ) چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگسی میں  ح ایک دھماکے میں کم ازکم  سات افراد ہلاک اور17زخمی  ہو گئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  مقامی حکام نے بتایا کہ وہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ گیس پائپ لائنوں کے خطرے کو مسترد کردیا ہے۔زخمی ہونے والے 17 افراد کو فور طور پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام کے مطابق ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ زنگن قصبے میں دھماکا ہوا جو معدنی اور زرعی وسائل سے مالا مال پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔