نہر سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی پرانی اور بوسیدہ لاش ملی،ریلوے سٹیشن کے فٹ پاتھ ،جناح ہسپتال کے قریب سے سے ملنے والی لاشیں مردہ خانہ منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورشہر کے مختلف مقامات سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔ایدھی ترجمان کے مطابق نولکھا ریلوے سٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے 75سالہ معمر شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔متوفی کی شناخت 75 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی جو کریم پارک کا رہائشی تھا۔متوفی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کی جائے گی۔ سندر کے علاقہ میں نہر سے 35 نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے۔ گارڈن ٹاؤن میں جناح ہسپتال کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔