یپاٹائٹس بی ویکسین کیمپ کا پہلا روز

 لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائن لاہورمیںہیپاٹائٹس بی ویکسین کیمپ کا پہلا روز، مختلف ڈویژنز سے آئے پولیس افسران و جوان ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگوائی ۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق پولیس افسران کی ہیلتھ بارے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس کے تمام یونٹس کے پولیس افسران و جوانوں کو ہیپاٹائٹس ویکسین لگائی جائے گی ۔