لاہور(سپورٹس ڈیسک)اٹلی نے پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یورپ کوالیفائرز سے اٹلی کے ساتھ نیدرلینڈز بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ہے، اٹلی نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر میگا ایونٹ میں جگہ بنائی۔اٹلی کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کھیلے گی۔گزشتہ روز ٹیم اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 12 رنز سے کامیابی حاصل کی، ٹیم اٹلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز ہی بنا سکی۔