اسلام آباد:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے 2 یو ٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا

 اسلام آباد(آئی این پی )27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے فیصلے میں اہم پیش رفت، عدالت نے 2 یو ٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں 27 یو ٹیوب چینلز کی بندش کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افضل مجوکہ نے اپیل پر سماعت کی ، وکلا صفائی نے کہا کہ ضابطہ کی کارروائی مکمل کئے بغیر یوٹیوب چینلز کی بندش کے احکامات دیئے گئے۔جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے 2 یو ٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا