الائونس کی ادائیگی اور بیرون ملک دوروں کے اخراجات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد(آئی این پی) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی خلاف ضابطہ تقرری ، تعلیمی اسناد کی تحقیقات ،قواعد کے برعکس الائونسز کی ادائیگی اور بیرون ملک دوروں سے متعلق شہری کی شکایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکائو نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نیسخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت پٹرولیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے وزارت پٹرولیم سے او جی ڈی سی ایل میں جنرل منیجر(لیگل ) کے عہدے پر تقرری کے لئے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت درکار اہلیت اور تجربہ اور تقرری کے وقت احمد حیات لک کی قابلیت و تجربے کی تفصیل طلب کی گئی ہے کمپنی سیکرٹری کے عہدے پر تقرری کے لئے درکار اہلیت و تجربہ اور احمد حیات لک کی اس وقت کی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کے لیے لاگو ریکروٹمنٹ رولز کے مطابق اہلیت و تجربہ کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔اس کے علاوہ احمد حیات لک کو تقرری کی شرائط کے تحت دی گئی تنخواہ، الانسز اور مراعات اور اصل ادائیگیوں کی تفصیل اور کسی بھی اضافی ادائیگی کا قانونی جوازبھی طلب کیا گیا ہے۔سب کمیٹی نے احمد حیات لک کیغیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیل ان دوروں سے او جی ڈی سی ایل کو حاصل ہونے والے فوائد بارے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔یاد رہے کہ محمد حماد نامی شہری کی طرف سے او جی ڈی سی ایل کے موجود منیجنگ ڈایکریٹر(ایم ڈی) احمد حیات لک کے خلاف سیکرٹری پبلک اکائونٹس کمیٹی کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایم ڈی احمد حیات لک کو قواعد وضوابط میں رعائت دے کر2011 میں جنرل منیجرلیگل تعینات کیا گیا