شادی نہ کرنے پرنوجوان کی فائرنگ،خاتون ٹیچر زخمی

خا تون سکول سے واپس آ ئی تو نوجوان نے شادی کی پیشکش کی
بورے والا (خصوصی رپورٹ) شادی کی خواہش پوری نہ ہونے پر مسلح نوجوان نے خا تون ٹیچر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ،خا تون سکول سے واپس آ ئی تو نوجوان نے شادی کی پیشکش قبول نہ کرنے پر فائرنگ کر دی ،واقعہ نواحی گاؤں 142ای بی میں پیش آیا،زخمی خا تون ( ط) کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جبکہ تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔