پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، مگر اس بار وجہ قانونی مسائل نہیں بلکہ ان کی پرنسل لائف ہے۔
برطانیہ سے بے دخل ہونے کے بعد رجب بٹ دو دن پہلے پاکستان واپس آئے، لیکن وہ ابھی تک اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ اور نوزائیدہ بیٹے سے ملاقات نہیں کر سکے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنی والدہ سے ملاقات کر لی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔رجب بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واپسی کے بعد انہوں نے سب سے پہلے والدہ سے ملاقات کی تاکہ انہیں سکون ملے، لیکن اہلیہ اور بچے سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے وہ ادھورے اور پریشان محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپسی کے وقت انہیں لگا تھا کہ ایمان اور بیٹا گھر پر ہوں گے، لیکن وہ والدہ کے گھر پر تھے اور ملاقات ممکن نہیں ہوئی۔سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ اگر وہ واقعی اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہیں تو فوراً سسرال جا کر ملاقات کرنی چاہیے تھی۔ ایک صارف نے کہا:"اگر آپ اپنی فیملی سے محبت کرتے تو سسرال جا کر فوراً ان سے ملتے، کیا پولیس وہاں بھی کھڑی ہے؟"
کچھ صارفین نے رجب بٹ کو مغرور قرار دیا اور کہا کہ ان کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی فیملی کی اہمیت نہیں سمجھتے۔ دیگر نے کہا کہ ایمان بٹ، جب رجب بٹ برطانیہ گئے تھے تو حمل میں تھیں، اور اب بیٹے کی پیدائش ہو چکی ہے، اس لیے شاید وہ اپنے شوہر سے ابھی ملاقات نہیں کرنا چاہتی۔ کچھ کا خیال ہے کہ اگر رجب بٹ جیل چلے گئے تو ایمان کو زیادہ سکون ملے گا کیونکہ وہ اپنے لیے خطرہ محسوس کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ رجب بٹ برطانیہ میں رہائش کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ محبت کے اظہار میں کھلے نظر آتے تھے، اور بیٹے کی پیدائش کے وقت ان کے جذبات عروج پر تھے۔ لیکن واپس آنے کے بعد اہلیہ اور بچے سے نہ ملنا سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے، اور ان کے رویے پر بحث جاری ہے۔