احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی

احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں 2025ء کے اقتصادی اشاریوں میں مثبت رجحان ظاہر کیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ جولائی میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر تک مثبت رہا۔ترسیلات زر میں بھی جولائی میں ساڑھے 7 فیصد اضافہ ہوا، جو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ افراط زر میں کمی آ چکی ہے اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد رہی، جو مہنگائی کی رفتار کو کم کرنے کی علامت ہے۔مزید برآں، گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کے تحت 1068 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ زرعی شعبے کے ڈیجیٹل سینسس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ریموٹ سینسنگ کے لیے سیٹلائٹ بھی لانچ کیا ہے اور 2035ء تک پاکستانی راکٹ کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر رہے ہیں اور امریکا کے ساتھ ٹیرف طے پا چکے ہیں، جس سے آنے والے سالوں میں مثبت نتائج کی توقع ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے پاکستانی کاروباری برادری سے اپیل کی کہ وہ امریکی ٹیرف سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں کیونکہ عالمی حالات پاکستان کے لیے سازگار ہیں۔