کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ، ڈاکٹرز نے صدرآصف علی زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دے دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔