گھریلوگیس کنکشنز پر پابند ی ختم کر دی گئی

 سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی
(ویب ڈیسک ) عوامی ریلیف کیلئے وفاقی کابینہ نے آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق   وفاقی کابینہ نے وزارت پیٹرلیم کی سفارش پر گیس کنکشنز کے منتظر صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی۔اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ ان کنکشنز کے ذریعے ملنے والی آر ایل این جی( RLNG)  پر صارفین کی ایل پی جی ( LPG) سے 30 فیصد کم لاگت آئے گی۔