دورے کا مقصد پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے‘وفد جلد آئے گا
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ترکیے کی جانب سے ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔تر کیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام ترک حکام سے دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک حکام کے دورے کی تاریخ ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترکیے کی خبررساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان آئیگا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ترک صدر کے مطابق دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے۔